ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں ولن بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کترینہ کا کہنا تھا کہ چالیس سال کے بعد انسان 20 سال کی عمر والے جیسا نہیں رہتا تجربے کے ساتھ آپ تبدیل ہوتے ہیں۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا اور جتنا کروں گی، میں اپنے آپ سے مطمئن رہوں گی۔
فلم انڈسٹری میں اپنے خواہشات بارے بات کرتے ہوئے کترینہ نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ فلم میں منفی کردار یعنی ولن کا کردار ادا کریں کیونکہ منفی کردار میں پرفارمنس دکھانے کے بہت مواقع ہوتے ہیں