اسٹار کرکٹرز

کئی اسٹار کرکٹرز کے کنٹریکٹ ہولڈ پر رہنے کا امکان

لاہور(سپورٹس نیوز)ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچز میں عدم شرکت پر کئی اسٹار کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ ہولڈ پر رہنے کا امکان ہے اس حوالے سے پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ سابقہ کنٹریکٹس میں بھی پلیئرز کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا ضروری تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، سسٹم سب سے زیادہ اہم ہے، سب کو اسے اہمیت دینا ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ جب تک کوئی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میچز کھیلنے کی شرط پوری نہ کرے یا میڈیکل کلیئرنس نہ لے اس کا معاہدہ ہولڈ پر رہے گا، اس دوران معاوضہ نہیں دیا جائے گا، پھر جب شرط پوری ہوگئی تو اسے بقایاجات بھی ملیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں