واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں میں بھی مثبت رجحان پیدا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔