کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ، ڈیجیٹل کری ایٹر اور ڈانسر مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ٹی وی پر نشر ہونے والے متعدد ڈراموں کے اسکرپٹس مصنوعی ذہانت(اے آئی)کی مدد سے تیار کیے جا رہے ہیں، جس سے پیشہ ور مصنفین کی محنت اور صلاحیتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے۔
مہر بانو نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ اس وقت ٹی وی پر نشر ہونے والے کتنے ہی ڈراموں کے اسکرپٹس مصنوعی ذہانت سے تیار کیے جا رہے ہیں، میں خود بھی ایسے ایک پروجیکٹ پر کام کر چکی ہوں، یہ ان پروفیشنل رائٹرز کی سخت توہین ہے جنہوں نے برسوں اس انڈسٹری کے لیے محنت کی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسی رویے سے دل برداشتہ ہو کر میں نے کام کرنا کم کر دیا ہے کیونکہ میں اس صورتِ حال سے شدید مایوس ہوں۔