سمر ڈیووس فورم

چین، 14واں سمر ڈیووس فورم 27 تاریخ کو تھیان جن میں منعقد ہوگا

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر تھیان جن میں 27 سے 29 جون تک منعقد ہونے والے 14ویں سمر ڈیووس فورم میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری، حکومتی، سماجی تنظیموں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور دانشوروں سمیت 1500 سے زائد معروف شخصیات شرکت کریں گی

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
کانفرنس میں تازہ ترین عالمی مسائل جیسے عالمی قرضے، مالیاتی استحکام، آب و ہوا سے متعلق اقدامات وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے ایشیا اور باقی دنیا پر جامع اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں پلانٹ سینسرز، کیئر ٹیکنالوجی، بیٹریز اور الیکٹرک گاڑیوں جیسے موضوعات کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں