بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز )چین کے فاریسٹ پارک میں تماشائیوں کے سامنے ایک دیوہیکل مچھلی نے لڑکی پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ روسی اداکار ایکویریم ٹینک کے ذریعے گلائڈنگ کررہی تھی اور اس نے شیشے کے باہر سے دیکھنے والے تماشائیوں کی طرف اشارہ کیا۔اس دوران مچھلیاں اس کے ارد گرم تیر رہی تھیں تاہم اچانک ہی دیوہیکل مچھلی نمودار ہوئی اور اس نے لڑکی پر حملہ کردیا۔
ویڈیو میں دیوہیکل مچھلی کو ماشا کی کی طرف لپکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم سیکنڈوں میں وہ خود کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی اور اوپر کی طرف آگئی۔مچھلی کے اس حملے میں ماشا کے سر، گردن اور آنکھ پر زخم آئے روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماشا کو گردن میں زخم سے شدید درد سہنے کے باوجود ایکویریم واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔
حملے کے بعد ماشا کو ہرجانے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اسے اس واقعے پر بات کرنے سے اسے منع کر دیا گیا تھا۔فاریسٹ پارک کی انتظامیہ نے بھی اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کی۔