• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
20 منٹ ورزش

چہل قدمی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں بے حد معاون

News Editor by News Editor
جولائی 28, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور (ہیلتھ ڈیسک) جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے اور اس کیلئے چہل قدمی بے حد ضروری ہے ۔

جسم میں شکر یا شوگر کی مقدار اس وقت بڑھنے لگتی ہے جب جسم انسولین کو استعمال کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو غذا کو جسمانی توانائی میں بدلنے کا کام کرنے والا ہارمون ہے۔

بلڈ شوگر لیول ایسے افراد کا بھی بڑھ سکتا ہے جو ذیابیطس کے شکار نہ ہوں اور اگر وہ علاج نہ کرائیں تو اعصاب، گردے، آنکھوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ ایک بہت عام سی چیز کے ذریعے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہے ، یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔

جرنل سپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ چہل قدمی سے بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یہاں تک کہ کچھ وقت کی چہل قدمی سے بھی یہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

برطانیہ کی مانچسٹر میٹرو پولیٹن یونیورسٹی اور آئرلینڈ کی لیمرک یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں ماضی کی 7 تحقیقی رپورٹس کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیق میں بیٹھنے، کھڑے ہونے اور چہل قدمی سے انسولین، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر پر مرتب اثرات کا موازنہ کیا گیا تھا۔

محققین کے مطابق ان تینوں عناصر سے کسی فرد میں دائمی امراض جیسے امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کے شکار افراد اگر محض اپنی جگہ سے کھڑے بھی ہو جائیں تو بھی ان کے بلڈ شوگر کی سطح میں بیٹھنے کے مقابلے میں کمی آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ہلکی چہل قدمی سے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کے مقابلے میں بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ سے 2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 20 سے 30 منٹ تک مسلسل چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ، درحقیقت گھر کے اندر یا ٹریڈ مل پر چلنے سے بھی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی آتی ہے۔

شوگرلیول کتنا ہونا چاہیے ؟

خیال رہے کہ ایک صحت مند فرد کا کھانے سے پہلے شوگر لیول 100 ایم جی/ڈی ایل اور کھانے کے بعد 70 سے 140 ایم جی/ ڈی ایل سے کم ہونا چاہیے۔

اس کے مقابلے میں ذیابیطس کے آغاز یا پری ڈائیبٹیس کے شکار افراد میں کھانے سے قبل 80 سے 130 ایم جی/ ڈی ایل اور کھانے کے بعد 180 ایم جی/ ڈی ایل ہونا چاہیے تاکہ وہ پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔

ہر وہ شخص جس کی عمر 40 سال سے زیادہ ہو، اسے اپنا ابتدائی بلڈ شوگر چیک اپ کرالینا چاہیے، اگر نتیجہ نارمل آتا ہے تو ہر ایک سال بعد ایسا کرنا چاہیے۔

اگر جسمانی وزن بہت زیادہ بڑھ جائے تو ہر ایک سے 3 ماہ کے اندر بلڈ شوگر لیول چیک اپ کرانا چاہیے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول لیول میں اضافے، ہر وقت بیٹھے رہنے یا امراض قلب کی صورت میں بھی اس چیک اپ کو عادت بنالینا چاہیے۔

اگر پری ڈائیبٹیس کی تشخیص ہوچکی ہے تو ہر سال اس چیک اپ کو عادت بنانا چاہیے۔

دوران حمل اگر خواتین میں ذیابیطس کی تشخیص ہوتی ہے تو انہیں ہر تین سال میں ایک بار ذیابیطس کی سکریننگ کرانی چاہیے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلڈ شوگرپری ڈائیبٹیسچہل قدمیحملذیابیطسصحت مند
Previous Post

اسٹرابری کے ’علاج بالغذا‘ کے مزید ثبوت مل گئے

Next Post

حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا غم، ملک بھر میں 9 محرم کی مجالس اور جلوس

News Editor

News Editor

Next Post
محرم

حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا غم، ملک بھر میں 9 محرم کی مجالس اور جلوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading