چلی میں زمین لرزنے لگی: 2 گھنٹوں میں 160 جھٹکے، آتش فشاں سرگرم

چلی کے وسطی علاقے لگونا ڈیل مول میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے محسوس کیے گئے، جس کے بعد ماہرین نے آتش فشانی سرگرمیوں میں اضافہ نوٹ کیا ہے۔

یہ علاقہ 500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں 130 سے زائد آتش فشانی سوراخ موجود ہیں۔ اگرچہ زلزلوں کی شدت کم تھی اور فی الحال گرین الرٹ جاری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں متحرک ہو چکا ہے اور مستقبل میں درمیانے درجے کا واقعہ ممکن ہے۔

8 تبصرے ”چلی میں زمین لرزنے لگی: 2 گھنٹوں میں 160 جھٹکے، آتش فشاں سرگرم

اپنا تبصرہ لکھیں