لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ اور ویلز میں2021سے 2022کے دوران چاقو کی وارداتوں میں76سالوں بعد خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انگلینڈ کے قومی شماریات آفس کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ انگلینڈ اور ویلز میں چاقوکرائم میںپچھلے سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ1946سے شروع کی جانے والی تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ایک سال کے دوران چاقو کے وار سے 282 افراد قتل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران ہر 10میں 4قتل چاقو یا تیز دھار آلے کی مدد سے کئے گئے۔
٭٭٭٭٭