لاہور (کورٹ نیوز )پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی اور پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہرصدیق نےدائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول پر 125 اورڈیزل پر 100 فی لیٹرلیوی ٹیکس وصول کررہی ہے،ڈیزل اورپیٹرول مہنگا ہونے سےکسان اور مزدور طبقہ براہ راست متاثر ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی،درخواست گزار کے مطابق حکومت کے پاس پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا کوئی میکنزم نہیں ہے، لہذا پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی کی وصولی کو روکاجائے، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی پرمیکنزم طے کرنے کا حکم دے۔