• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پی جی ایم آئی

پی جی ایم آئی و اے ایم سی کی میڈیکل ایجوکیشن کی بیرون ملک مقبولیت،پاکستان کیلئے اعزاز

News Editor by News Editor
دسمبر 17, 2022
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ڈاکٹرز اور انجینئیرز وطن عزیزکا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا بیرون ملک اعتراف ہرپاکستانی کیلئے باعث اعزاز ہے کیونکہ پاکستان سے دور اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے مختلف شعبوں بالخصوص میڈیکل کے میدان میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز مادر علمی کے لئے باعث صد افتخار ہیں۔

اس امر کا اظہار امریکہ میں مقیم انجینئر سید انوار حسنات کی قیادت میں وفد نے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ داتا کی نگری میں قائم امیر الدین میڈیکل کالج اور پی جی ایم آئی کی طبی تعلیم و تحقیقی کی سمندر پار مقبولیت میں اضافہ خو ش آئند ہے اور جنرل ہسپتال سے منسلک اے ایم سی میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے ایک ہی سیشن کے 2طلبا اور 2طالبات بالترتیب11سے لے کر29میڈلز حاصل کر کے طبی دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کیاہے جو میڈیکل ایجوکیشن میں تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے امیر الدین میڈیکل کالج کی طبی تعلیم کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میڈیکل کالج نے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نام کمایا ہے اور پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی اس کے ٹیلنٹ اور قابلیت کے چرچے ہیں۔ سید انوار حسنات نے کہا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر، اساتذہ اور طلبا کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ان کی تعلیم و تربیت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی،اب ان ینگ ڈاکٹرز کا اولین فرض ہے کہ وہ عملی میدان میں مریضوں کی خدمت کر کے اپنے مادر علمی کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہو گئی کہ پاکستانی نوجوان قابلیت اور ذہانت میں کسی سے پیچھے نہیں تاہم ضرورت اس امرکی ہے کہ 21ویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور نت نئی رونما ہونے والی بیماریوں کا علاج دریافت کرنے کے لئے ایم بی بی ایس سٹوڈنٹس ریسرچ کی طرف بھرپور توجہ دیں تاکہ وہ عہد حاضر کے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کر سکیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے بیرون ملک سے آئے ہوئے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ پی جی ایم آئی میں اندرون و بیرون ممالک سے ڈاکٹر ڈپلومہ ڈگری کورسز (سپیشلائزیشن) کے لئے آتے ہیں،اس سہولت سے پاکستانی ڈاکٹرز کو اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی جس سے اُن کا وقت اور زر مبادلہ بچتا ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات مریضوں کو بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور اس قدیم علاج گاہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب اس شفا خانہ کو ملک کا ماڈل ادارہ تصور کیا جائے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے دوران تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انجینئیرزپی جی ایم آئیپیشہ وارانہ مہارتڈاکٹرزقیمتی اثاثہوطن عزیز
Previous Post

ملک ڈیفالٹ کی کوشش ناکام ہوگی، عوامی اعتماد توڑنے والے اسمبلیاں توڑ رہے ہیں ،وزیراعظم

Next Post

چین کا کل اقتصادی حجم رواں سال 120 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع

News Editor

News Editor

Next Post
اقتصادی کمیشن

چین کا کل اقتصادی حجم رواں سال 120 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading