لاہور(سپورٹس نیوز)بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پشاور زلمی کی جانب سے فائنل کھیلنے کیلئے خصوصی اجازت دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی وجہ سے ناہید رانا وطن واپس چلے گئے تھے۔
٭٭٭٭٭