پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے بڑی عید سے قبل عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک پھر اضافہ کردیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 8 روپے 90 پیسے اضافے کے بعد 90 روپے 52 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103 روپے 84 پیسے فی لیٹرہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں