وزیراعلی پنجاب مریم نواز

پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری

لاہور(نیوز ڈیسک )پوٹھوہار کے بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے 3 سال میں 800 مزید منی ڈیمز بنانے کی منظوری دیدی گئی ،800 نئے منی ڈیمز سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ امورکاجائزہ لیاگیا،پنجاب میں پانی کی بچت اور گراﺅنڈ واٹر مینجمنٹ پر رپورٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 110 منی ڈیمز بن گئے،گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور ڈویژن میں 100 ریچارج ویلز فعال ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار لیزر لینڈ لیولر دیئے جائیں گے،سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کےلئے واٹر باڈیز کا پلان طلب کر لیا،زیرِ زمین پانی مینجمنٹ کےلئے لیگل فریم ورک کوفعال اور بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔اجلاس میں واٹر کنزرویشن اور پانی کی موثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ایچ آر اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں