پنجاب ٹورسٹ فورس کا کرتارپور سے آغاز کردیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں سیاحت پولیس کا آغاز کر دیا گیا،،،، آئی جی پنجاب عارف نواز نے ناروال کرتارپور سے نئی فورس کا آغاز کروایا۔۔۔ سو سے زائد پنجاب ٹورسٹ پولیس کے افسران اور اہلکاران فرائض سرانجام دیں گے ۔پنجاب ٹورسٹ پولیس کو موٹرسائیکل اور کاریں دی گئیں ہیں ۔

ناروال کرتارپور میں ٹورسٹ فورس کے آغاز کے موقع پر آئی جی پنجاب خطاب کرتے ہوئے

ابتدائی طور پر ٹورسٹ پولیس کرتار پور میں فرائض سرانجام دے گی جو بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کو ڈیل کرینگے۔ ٹورسٹ فورس کو پنجاب بھر کے دیگر اضلاع مری، لاہور، کالاباغ سمیت دیگر علاقوں میں بھی تعینات کیا جائے گا۔ مری مال روڈ پر سیاحوں کو تشدد کیے جانے سمیت دیگر واقعات کے پیش نظر یہ فورس بنائی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں