ایجوکیشن اتھارٹی لاہور

پنجاب میں مزید 555 سرکاری سکول ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 555 سرکاری سکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق یہ سکولز آوٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے،ان سکولوں کو قریبی ہائی یا ایلمنٹری سکولوں میں ضم کیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ 555 سرکاری سکول دوسرے سکول سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر قائم ہیں،ان سکولوں میں بچوں کی تعداد 5 سے کم اور تین ،تین اساتذہ تعینات ہیں،یہ سکولز آﺅٹ سورس کرنے کے باوجود بچوں کی تعداد بڑھانے میں ناکام رہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ سکولز ضم ہونے سے پنجاب بھر میں سکولوں کی تعداد 37 ہزار رہ جائے گی،ابھی تک 13 ہزار سرکاری سکول ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں