لاہو ر( نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔
اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد آصف بلال لودھی کو تبدیل کر کے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ تعینات ، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب احمد مستجاب کرامت کو سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں 2اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کیے گئے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ اددو عامر محمود کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مرتضیٰ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ اددو تعینات کر دیا گیا۔