تعطیلات

پنجاب ، سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

کوئٹہ(ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں میں 23 مئی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشت روز محکمہ تعلیم سندھ نے کہا تھا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔اس کے علاوہ پنجاب کے اسکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشا اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں