لاہور(کامرس ڈیسک)پلاسٹک مصنوعات کی قومی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 25.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشما ر کے مطابق اس دوران پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات کی مالیت65.6 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں 52.2 ارب روپے مالیت کی پلاسٹک مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔
اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ دسمبر 2024 کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی قومی درآمدات میں 13.4 ارب روپے یعنی 25.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے