باسط علی

پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف یونس خان سیدھا کرسکتا ہے، باسط علی

لاہور(سپورٹس نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا نے کہا ہے کہ یونس خان وہ بندہ ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کو سیدھا کرسکتا ہے۔ بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد 55 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یونس خان وہ واحد شخص ہے جو پاکستان کی کرکٹ بہتر اور کھلاڑیوں کو سیدھا کرسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیدھے سے مراد میری یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو لگام لگا سکتا ہے، یہ مرہم سے ٹھیک ہونے والے نہیں ہیں انہیں لگام لگانے کی ضرورت ہے۔باسط علی نے کہا کہ یہ کھلاڑی بہت بڑے سیاست دان بن چکے ہیں، پانچ کپتان ایک ٹیم میں کھیل رہے ہیں تو کون کس سے خوش ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں