• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم نواز

پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نوازشریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا’مریم نواز

News Editor by News Editor
اکتوبر 12, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نوازشریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا،

نوازشریف نے پاکستان کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے، ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے، ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے، ایٹمی قوت پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، یہی ایجنڈا پورا کرنے نوازشریف آرہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 126اور این اے 130کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر سینئر پارٹی رہنما پرویز رشید ، رانا مشہود احمد خاں ، مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، سابق ٹکٹ ہولڈر مہر اشتیاق، خواجہ احمد حسان ، حافظ میاں نعمان ، سید توصیف شاہ اور چوہدری باقر حسین بھی موجود تھے ۔

مریم نواز شریف نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی جبکہ ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ 12 اکتوبر1999ء کا یوم سیاہ ہوئے 24سال ہوگئے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالاتھا، بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا ، پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا ، نوازشریف کو دھمکی اور لالچ دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہ کیا ، نوازشریف نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے، ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں، پاکستان اور عوام کے حق کے لئے کھڑا ہونا نوازشریف کی روایت ہے، مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کے لئے نوازشریف کی ضرورت ہے، ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے، ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں، ہر بار نوازشریف آکر مرہم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے، نوازشریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے، ایٹمی قوت پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، یہی ایجنڈا پورا کرنے نوازشریف آرہا ہے، پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نوازشریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام نوازشریف کودوتہائی ووٹ دیں، نوازشریف آپ کو مہنگائی سے نجات دلائے گا ، عوام نوازشریف کا ساتھ دیں کیونکہ ہمیشہ نوازشریف نے عوام کا ساتھ دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: مریم نواز
Previous Post

نواز شریف کو واپس آکر قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا، نگران وزیراعظم

Next Post

علماء اور آئمہ کرام اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دیں، صدر مملکت

News Editor

News Editor

Next Post
صدر مملکت

علماء اور آئمہ کرام اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دیں، صدر مملکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading