• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
الزبتھ ہورسٹ

پاکستان کی معاشی مشکلات کا کوئی فوری حل نہیں ہے، الزبتھ ہورسٹ

News Editor by News Editor
جولائی 24, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

واشنگٹن( انٹرنیشنل نیوز)یو ایس پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا کوئی فوری حل نہیں ہے لیکن عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل کرنے سے ملک کو بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اعلی امریکی عہدیدار نے واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہم ارینجمنٹ (اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ)کی حمایت کرتے ہیں، یہ پاکستان کو سانس لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان بیورو کی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے، حل موجود ضرور ہے لیکن کوئی فوری حل نہیں ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ آنے والے دن پاکستانی عوام کے لیے بہت سخت ہوں گے، لیکن انہیں معیشت کی بہتری کے لیے اس مشکل مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

انہوں نے پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دیرپا شراکت داری ہے جو موجودہ سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی۔اعلی امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کے جلد انتخابات کرانے کا وعدہ امریکا کے لیے امید افزا ہے جب کہ ملک میں کوئی شخصیت یا جماعت اس کی پسندیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس جماعت کو منتخب کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی ایک پارٹی کے خلاف دوسری جماعت کی حمایت نہیں کرتے، ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان 2022 میں 9 ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی، یہ تجارتی حجم امریکا کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بناتا ہے۔انہوں نے اعدادوشمار شیئر کیے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی کمپنیوں نے 2022 میں پاکستان میں تقریبا 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، امریکا نے 2022 میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 215 ملین ڈالر فراہم کیے، پاکستانی امریکیوں کی جانب سے بھیجے گئے 33 ملین ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 20 برسوں کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر سے زیادہ امداد فراہم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ہم نے آٹھ سال بعد ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف اے) کی میٹنگ کی، موسمیات، توانائی، صحت کے شعبے سے متعلق مذاکرات کیے، ہم گرین الائنس فریم ورک پر بھی کام کر رہے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم تعلقات کو ری سیٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے نوٹ کیا کہ امریکا میں کم از کم 5 لاکھ 50 ہزار پاکستانی ہیں جو امریکا پاکستان شراکت داری کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، معیشت اور دہشت گردی پاکستان کے اہم ترین مسائل ہیں اور امریکا ان مسائل پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔امریکی اہلکار نے نوٹ کیا کہ تقریبا 80 ہزار پاکستانی شہری دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ سمجھتی ہیں کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کا ذاتی مفاد ہے۔امریکی عہیدار نے نشاندہی کی کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے علاقائی اور مقامی مسئلہ ہے جب کہ امریکا اسے عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفالزبتھ ہورسٹبحرانپاکستانیو ایس
Previous Post

ایکسپورٹرز معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں' ڈاکٹر عنایت حسین

Next Post

قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن جنگ کی صف میں آ گیا، خامنہ ای

News Editor

News Editor

Next Post
خامنہ ای

قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن جنگ کی صف میں آ گیا، خامنہ ای

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading