نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سعودی عرب پر یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ہنگامی اجلاس سے خطاب میں عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کے نائب مستقل مندوب نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔