کک باکسنگ ایونٹ

پاکستان نے کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ایران میں منعقد ہونے والے 6ملکی انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں  پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے عمدہ  کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2گولڈ میڈل،2 سلور اور 2 برانز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نذر خان نے51کلو گرام کے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ مڈل جیتا ۔محمد سہیل نے 63 کلو گرام میں ایرانی پلئیر کو ناک آٹ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔پاکستانی کک باکسر اویس نے 57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ایرانی باکسرپہلے نمبر پر رہے۔
حمید اللہ نے بھی 71 کلو گرام میں سلور میڈیا جیتا جبکہ خلیل الرحمان اور احسان اللہ برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ایونٹ میں ایران نے پہلی، افغانستان نے دوسری اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
٭
اپنا تبصرہ لکھیں