• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعرات, 23 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
احسن اقبال

احسن اقبال

پاکستان میں تمام غیر مسلم محفوظ ہیں ، سب کےلئے ترقی کے مساوی مواقع قومی ذمہ داری ہے ، احسن اقبال

وفاقی وزیر کا کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ، پاکستانی طلبہ کے لئےسکالرشپس سے استفادہ میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 30, 2025
in پاکستان
0 0
0


لندن(نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام غیر مسلم محفوظ ہیں ، سب کےلئے ترقی کے مساوی مواقع قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے یہ بات کیمبرج یونیورسٹی کے دور ے کے موقع پر کہی ، جہاں انہوں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ آرگنائزیشن کی نمائندہ، ہیلری پیروٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی طلبہ کےلئے کیمبرج اور برطانیہ کی دیگر ممتاز جامعات میں نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی ۔

کیمبرج ٹرسٹ کے تحت شراکت داری کی قیادت کرنے والی ٹیم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیرِ منصوبہ بندی کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان اور کیمبرج کے درمیان مشترکہ فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس دستیاب ہیں تاہم کچھ عملی رکاوٹوں کے باعث یہ وظائف مکمل طور پر استعمال نہیں ہو سکے۔ احسن اقبال نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کو ہدایت کی کہ وہ ان رکاوٹوں کو دور کریں اور یقینی بنائیں کہ تمام دستیاب وظائف ان مستحق پاکستانی طلبہ کو دئیے جائیں جنہوں نے کیمبرج میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے رکن سائنس و ٹیکنالوجی، پلاننگ کمیشن کو اس معاملے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئی بھی اہل طالب علم اس موقع سے محروم نہ رہے۔وزیر منصوبہ بندی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر پاکستانی طالب علم، جو دنیا کی بہترین جامعات میں داخلہ حاصل کرتا ہے، اسے مالی معاونت فراہم کی جائے۔انہوں نے اپنی تعلیمی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن سکول سے ایم بی اے ایک سکالرشپ کے ذریعے مکمل کیا، جو ان کے کیریئر اور کامیابیوں میں اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔

وزیرمنصوبہ بندی نے آگاہ کیا کہ انہوں نے پاکستان کے تمام بڑے کمرشل بینکوں کے سربراہان سے ملاقات کی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (CSR) کے تحت سکالرشپ پروگرامز متعارف کرائیں ۔انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے باصلاحیت پاکستانی طلبہ کے لیے اعلی تعلیم کے مواقع بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔یہ دورہ حکومت کی تعلیم میں سرمایہ کاری کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ پاکستانی طلبہ کو دنیا کی اعلی تعلیمی درسگاہوں تک رسائی حاصل ہو اور وہ ملک کی فکری و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: احسن اقبالپاکستانغیر مسلممحفوظمساوی مواقع
Previous Post

حکومت کو عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانی ہوگی، شیری رحمان

Next Post

شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کر دیا، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
احمد الشرع

شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کر دیا، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7284

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

563
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

497
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading