پاک فوج

پاک فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دفاع کیلئے ہر لمحہ چوکس اور ہمہ وقت تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دفاع کیلئے ہر لمحہ چوکس اور ہمہ وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یکم مئی 2025کو ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کر کے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا،تربیتی مشقوں میں جدید ہتھیاروں، مربوط منصوبہ بندی اور میدان جنگ میں فوری ردعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا ،عسکری قیادت نے دشمن کو پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ برداشت نہ کرنے کا واضح پیغام دیا۔

پاک فوج نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر کے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔عالمی ماہرین کے مطابق پاک فوج مربوط جنگی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بارہا بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا چکی ہے،مسلح افواج کی مضبوط دفاعی تیاریاں علاقائی استحکام اور طاقت کا توازن برقرا ر رکھنے کی پالیسی کی عکاس ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں