• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 25 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
قید

وکیل قتل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار

News Editor by News Editor
اگست 9, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کے مقدمے میں نامزد چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت شکایت کنندہ کے وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے بینچ کے دو اراکین پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بینچ کے رکن جسٹس مظاہر نقوی نے غلام محمود ڈوگر کیس میں انتخابات پر ازخود نوٹس لیا، بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی جونیئر جج کے طور پر تعینات ہوئے۔

امان اللّٰہ کنرانی نے کہا کہ جسٹس حسن اظہر رضوی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ زیر التوا ہے، ایک ہمارے مقدمے کو میرٹ پر نہیں سنا جا رہا۔الزامات لگانے پر سپریم کورٹ کے ججز وکیل امان اللّٰہ کنرانی پر شدید برہم ہو گئے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے براہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ ججز کی کردار کشی کیسے کر سکتے ہیں؟جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ میرے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں کون سا کیس زیر التوا ہے؟ ثبوت دیں، وکیل صاحب بغیر ثبوت محض الزامات کیسے لگا رہے ہیں۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ آپ کو اجازت کس نے دی ہے کہ اس طرح سے ہمارے بارے میں بات کریں؟ آپ کو آج ججز پر الزماات لگانے کیلئے خصوصی ذمے داری دے کر بھیجا گیا ہے۔

وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے کہا کہ ایک وکیل اسداللّٰہ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں جج پر اعتراض کیا تو فل کورٹ بنا دیا گیا تھا، مجھے بولنے کو مت کہیں ورنہ میرے پاس بہت کچھ ہے کہنے کو۔وکیل امان اللّٰہ کنرانی نشست پر بیٹھنے لگے تو بینچ نے روک دیا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل امان اللّٰہ کنرانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سامنے آئیں، اگر آپ کو ججز پر کوئی اعتراض تھا تو تحریری طور پر جمع کرانا چاہیے تھا، آپ کو روسٹرم پر آکر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے جسٹس یحییٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہیں جو الزامات لگائے ان کا ثبوت دیں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس کریں۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ آپ نے جو الزامات لگائے اس کا جواب دینا ہو گا، ہم کمزور نہیں ہیں۔

وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے کہا کہ جج صاحب آپ چلائیں مت، میں آپ کا غلام نہیں ہوں، عام شہری ہوں اور رائے کی آزادی حاصل ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کہ کیا ہم غلام ہیں؟جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ فوری طور پر غیرمشروط معافی مانگیں۔وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے کمرہ عدالت میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی اور کہا کہ آپ تو بڑے ہیں، میں معافی مانگ لیتا ہوں، آپ جج بنیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر پارٹی بنیں گے تو میں بولوں گا، پارٹی بننا ہے تو آپ کرسی سے نیچے آجائیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ تحریری طور پر معافی نامہ جمع کرائیں۔وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے کہا کہ تحریری معافی نامے کی کیا ضرورت ہے؟ میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، میری تو بس اتنی استدعا ہے کہ میرا کیس میرٹ پر سنا جائے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے جسٹس حسن اظہر رضوی سے سوال کیا کہ کیا آپ معافی قبول کر رہے ہیں؟جسٹس حسن اظہر رضوی جواب دیا کہ معافی اس شرط پر قبول کر رہا ہوں کہ یہ الزامات واپس لیں، ہم نے 35 سال اس شعبے میں عزت سے کام کیا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظاہر نقوی سے سوال کیا کہ کیا آپ معافی قبول کر رہے ہیں؟جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جواب دیا کہ ایبسولوٹلی ناٹ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا، سپریم کورٹ نے 2 بار کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ ابھی فیصلہ نہیں کر سکتی، حالات یہ ہیں ایف آئی اے وکلاء کو طلب کر کے گرفتار کر رہا ہے۔جسٹس یحییٰ نے کہا کہ دوسرے کیس کی بات نہ کریں، صرف کوئٹہ وکیل قتل کیس ہمارے سامنے ہے، اسی پر دلائل دیں۔

وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے کہا کہ جے آئی ٹی تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرتی رہی وہ پیش نہیں ہوئے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اب تو چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، جس ریاست نے گرفتار کیا ہے اسی کی بنائی جے آئی ٹی کے سامنے ملزم کو پیش کر دیں۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کو ہی نہیں مانتے، جے آئی ٹی کیسے تفتیش کر سکتی ہے؟جسٹس مظاہر نقوی نے وکیل مدعی مقدمہ امان اللّٰہ کنرانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سامنے آئیں ایف آئی آر پڑھیں۔وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے جواب دیا کہ مجھے سامنے نہ لائیں ورنہ مشکل ہو گا۔

سپریم کورٹ نے سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس شروع ہوتے ہی وکیل نے 2 ججز پر اعتراض کر دیا، وکیل کا رویہ ناقابل قبول تھا، عدالتی وقار مجروح کیا گیا، وکیل امان اللّٰہ کنرانی کو معافی مانگنے کا کہا گیا، وکیل نے غیرمشروط معافی مانگی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چیئرمین پی ٹی آئیکورٹ رپورٹر
Previous Post

توشہ خانہ تحائف،زرداری، نواز کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

Next Post

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

News Editor

News Editor

Next Post
کے الیکٹرک

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7479

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

574
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

547
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading