اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسی خیل میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے کنگری میں زلزے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اوران کی جلد صحتیابی کی دعا کی.
وزیرِ اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور بلوچستان صوبائی حکومت کو فوری طور پر ریسیکو و ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کی ہر قسم کی معاونت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ گھروں کے مکینوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ این ڈی ایم اے ریسکیو و ویلیف آپریشن میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کرے۔