لاہور (ہیلتھ ڈیسک)نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاو یداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا35واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزراجہ منصوراحمد،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ،پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے سی ایف او نے اجلاس کے دوران ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے 34ویں اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی۔اجلاس کے دوران فنانس اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کے87ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قرضوں کی فراہمی کے حوالہ سے ایس او پیز کابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ڈاکٹرزکیلئے سودمند بناناچاہتے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ہر سال ڈاکٹرزکو کروڑوں روپوں کے بلاسودقرضے فراہم کرتی ہے۔
صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزکو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے جلد روڈشوز کا انعقادکریں گے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو قرضوں کی سوفیصد ریکوری کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔