دوحہ(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا قطر کے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچنے پر تپاک استقبال کیاگیا ۔ پیر کودوحہ ایئر پورٹ پر قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیرمملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔