لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سیلابی صورتحال اور شہریوں کی پریشانی کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے برساتی صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لئے کوئی سستی نہ دکھائی جائے۔ وزیراعظم نے برساتی صورتحال کے پیش نظر مسلسل مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نکاسی آب کے انتظامات کریں۔
شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ برسات اور سیلابی پانی کے پیش نظر ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشان دہی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی حفاظتی اور پیشگی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ اشتراک عمل سے شہریوں کو پریشانی سے بچائیں۔
٭