نیلم منیر

نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی قیاس آرائیاں، نئی تصاویر وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کی رسم بھی ادا کی۔

تقریب میں ان کی موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کے درمیان یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید نیلم منیر اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

اداکارہ کے انداز اور ظاہری تبدیلیوں سے ان کے حاملہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش آ گئی ہیں، تاہم نیلم منیر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ان کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاں کا اظہار شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں