لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کے المناک جانی نقصان پر دلی رنج ہوا۔ یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے۔
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ کاہنہ واقعہ پر تعزیتی بیان میں نوازشریف کاکہناتھا کہ مریم نواز شریف نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مصمم ارادے کے ساتھ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گی۔ اللہ تعالی بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ، زخمیوں کو کامل شفا اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔