لاہور(نیوز ڈیسک )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات کی انتخابی مہم کی قیادت بھی کریں گے۔
اس سلسلے میں لاہور میں وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ساتھ ان کے لئے ایک الگ دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وہ سیاسی ملاقاتیں جی او آر ون، 3 کلب روڈ پر کیا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 3 کلب روڈ کے مقام کو وزیراعلی پنجاب کے کیمپ آفس کا درجہ دیا جائے گا اور نواز شریف کےلئے وہاں موجود خصوصی بلاک کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔