لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ مریضوں کے لیے امید کی کرن ہو گا۔ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے بتایا ہے کہ لاہور میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ تکمیل کے قریب ہے۔