سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا راولاکوٹ کے لوگ کشمیری نہیں، ن لیگ آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، ہم کشمیر میں تمام خلفشار ختم کریں گے،آج بھی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ کے لوگ کشمیری نہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔
کشمیر کے حوالے سے جتنے بھی بیانات دیے ہیں آج بھی اس پر قائم ہوں۔انہوں نے کہا کہ 60 سال سے بیرون ملک بیٹھے لوگ کہتے ہیں مہاجرین کی سیٹیں ختم کردو، میں نے کہا تھا مہاجرین کی سیٹیں ختم نہیں ہوں گی۔ مہاجر کشمیر کے اصلی وارث ہیں۔ان کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی خون خرابہ کر رہی ہے، ایسی ایسی کہانیاں اور تصاویر پیش کرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پہلے بھی مانے گئے تھے، ایکشن کمیٹی کو 24، 25 ارب روپے بھی دیے گئے تھے، ایکشن کمیٹی والے مشکوک اور فارن فنڈنگ پر چل رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ آزاد کشمیر الیکشن ن لیگ جیتے گی اور ہم کشمیر میں تمام خلفشار ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی محبت پاکستان کے ساتھ ہے، کشمیر کاز کو تقویت ملنی چاہیے اسے کمزور نہیں ہونے دیں گے۔