گلوکارہ فریحہ پرویز

میرے بچے ہوتے تو اپنی زندگی ان پر نچھاور کر دیتی،فریحہ پرویز

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کا کہنا ہے کہ اگر میرے بچے ہوتے تو میں اپنی اولاد کی حفاظت کی خاطر اپنی زندگی غرق کر دیتی، زندگی ان پر نچھاور کر دیتی۔ فریحہ پرویز نے حالیہ ایک ایک پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران اولاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فریحہ پرویز نے کہا کہ میرے بچے نہیں ہیں اور میرا خیال ہے کہ اگر میں بیٹوں یا بیٹیوں کی ماں ہوتی تو میں ایک انتہائی محتاط ماں ہوتی، میں اپنی زندگی حقیقتا ان پر نچھاور کر دیتی، اپنے آپ کو غرق کر دیتی، کیونکہ میں نے بھی اپنا بچپن گزارا ہے، کھیل کود کے لمحات، اسکول اور زندگی کے تمام مراحل دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے کی زندگی میں ماں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، آج ہم دیکھتے ہیں کہ مائیں اپنے بچوں کو آئی پیڈز، ٹیبلٹس دے دیتی ہیں، جس سے وہ ان کی صحت کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ان میں سے نکلنے والی تابکاری بچوں کی کمر، ہڈیوں اور جسم کو متاثر کر رہی ہے، بچوں کی صحت پر سمجھوتا کیا جا رہا ہے۔گلوکارہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ براہِ کرم اللہ کی دی ہوئی اس نعمت کا خیال رکھیں، اپنے بچوں کی قدر کریں، یہ ایک نعمت بھی ہے اور آزمائش بھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اولاد ایک آزمائش ہے، ماں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا کردار بخوبی ادا کریں، میں جانتی ہوں کہ والدین کو شاید میری یہ بات ناگوار گزرے، لیکن جب آپ کسی بچے کو دنیا میں لانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس کی مناسب دیکھ بھال بھی ضرور کریں۔مقبول گانے دل ہوا بو کاٹا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ فریحہ پرویز نے کئی مقبول پنجابی گیتوں اور ڈراموں کے او ایس ٹیز میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔انہوں نے گلوکار نعمان جاوید سے طلاق کے بعد 2016 میں موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں