پیٹ کمنز

میری پہلی ترجیح آسٹریلیا کیلیے کھیلنا ہے، پیٹ کمنز

سڈنی (سپورٹس نیوز )آسٹریلوی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند برسوں تک ان کی پہلی ترجیح آسٹریلوی کرکٹ رہے گی۔ایک انٹرویو میں پیٹ کمنز نے کہا کہ بطور ٹیسٹ کپتان وہ زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں اور کسی بھی ٹیسٹ سیریز سے دور نہیں رہنا چاہتے۔

کمنز کے اس بیان کو اس بحث کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا کے کئی بڑے کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دینے کی خبروں کی زد میں ہیں۔ کمنز نے بتایا کہ آئی پی ایل انکےلئے موزوں ہے کیونکہ یہ عموما آسٹریلیا کے آف سیزن میں کھیلا جاتا ہے، تاہم قومی ذمہ داریاں انکےلئے سب سے اہم ہیں۔ انہوں نے اپنی انجری کے حوالے سے بھی کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے کم کرکٹ کھیلی جس سے ان کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی۔

کمنز نے کہا کمر کی انجری مکمل طور پر ٹھیک ہو چکی ہے اور انہوں نے محتاط بحالی پروگرام اسی لیے اختیار کیا تاکہ آئندہ ڈیڑھ سال میں آسٹریلیا کے اہم ٹیسٹ میچز کھیل سکیں۔واضح رہے کہ کمنز آئندہ پاکستان اور بنگلادیش کے وائٹ بال دوروں میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ آئی پی ایل پلے آف اور ٹیسٹ شیڈول کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں