محمد اکرم ساہی

میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی میجر جنرل خالد جاوید کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین، ویمن ونگ کی صدر شاہدہ خانم اور سیکرٹری جنرل عابدہ تنویر نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر کے بھائی میجر جنرل خالد جاوید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ میجر جنرل خالد جاوید 1988 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں بطور کیپٹن کمیشنڈ ہوئے، انہوں نے انفنٹری اسکول کوئٹہ میں بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دیں۔ بطور بریگیڈیئر، وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی فورس کے کمانڈر رہے۔ میجر جنرل کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے انہوں نے کوہاٹ اور جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور پشاور اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کے پی کے (جنوب)کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی آخری تعیناتی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں بطور پرو ریکٹر تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں