میامی اوپن

میامی اوپن، سینٹیاگو گونزالیز اور ایڈورڈ راجر نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک)میکسیکو کے سینٹیاگو گونزالیز اور فرانس کے ایڈورڈ راجر ویسلین پر مشتمل جوڑی نے میامی اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،

ایونٹ کی فاتح جوڑی نے فیصلہ کن معرکہ میں امریکا کے آسٹن کریجیک اور فرانس کے نکلوس ماہوت کو شکست دے کر ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا،ہارڈ روک سٹیڈیم، میامی گارڈنز میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سینٹیاگو گونزالیز اور ایڈورڈ راجر ویسلین نے آسٹن کریجیک اور نکلوس ماہوت کو سخت مقابلے کے بعد 6-7اور 5-7سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،

جبکہ میامی اوپن 2023کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 12جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے الینا ریباکینا کو شکست دے کر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں