لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں اسٹیج ڈرامہ تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،
اب بھی سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی اسٹیج بھی فلم انڈسٹری کی طرح بربادی کا شکار ہو جائے گا ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ جس دور میں ہم اسٹیج ڈرامہ کیا کرتے تھے اس وقت ایک ایک جملے کا خیال رکھا جاتاتھا ،اسٹیج پر ایک لائن کھینچ دی جاتی تھی ہم اس سے آگے نہیں جا سکتے تھے لیکن اب جو حالات ہیں اس سے سب آگاہ ہیں ۔
کچھ اداکارائیں فحاشی اور بیہودگی کی وجہ سے اپنا نام بنانے کے چکر میں اسٹیج کی تباہی کر رہی ہیں اور کچھ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی اس میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں تنبیہ کر رہی ہوں اگر متعلقہ اداروں نے اسٹیج ڈرامے کی طرف توجہ نہ دی تو بہت جلد ڈرامہ تباہی اور بربادی سے دوچار ہوگا ۔