کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار منیب بٹ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت کے دوران پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک حفاظتی ریلیف برقرار رکھا۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں اداکار منیب بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ 23 اپریل کو متعال خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ منیب بٹ نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مدعی کو مبینہ طور پر اغوا کیا۔ جبکہ مبینہ طور پر ملزمان نے مغوی کو اغوا کے بعد اس کے اکاﺅنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اپنے اکاﺅنٹس میں منتقل کی۔
عدالت میں سماعت کے دوران منیب بٹ نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔