تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر معقول شیخی بگھارنے اور بے بنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ہمارا موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماراموقف ہے کہ فیصلہ سازی میں عقل و دانش اور انسانی وقار کو بنیاد بنایا جائے اور اقدامات کے وقت فیصلہ کن اور نڈر دفاع کا مظاہرہ کیا جائے۔