اسلام آباد (کھیل)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم سے ملاقات کی،
جس میں مصباح الحق نے ویمن فٹبال ٹیم کے دورہ سنگاپور کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ویمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مصباح الحق کو پاکستان فٹبال ٹیم کی جرسی پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے سنگاپور جائے گی۔