اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی کی موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیار پیٹرول مہنگا ہوا،عالمی منڈی کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمت بڑھی ، پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی ملا کر اس وقت 85روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں
اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تیار پیٹرول کی عالمی قیمت کے مطابق طے ہوتی ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت سعودی آرامکو کے خام تیل کے نرخ دیکھ کر طے نہیں کی جاتی،پیٹرول کی قیمت طے کرنے کے لئے عالمی منڈی میں تیار پیٹرول کے روزانہ نرخ دیکھے جاتے ہیں، رواں ہفتے عالمی منڈی میں تیار پیٹرول کی قیمت 88ڈالر فی بیرل سے زیادہ رہی، جنگ سے پہلے 27فروری 2026ء کو تیار پیٹرول کی عالمی قیمت 76 ڈالر فی بیرل تھی، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں عالمی منڈی کا پیٹرول اب بھی تقریباً 12ڈالر فی بیرل مہنگا ہے، ب
یرون ملک سے پیٹرول منگوانے پر کرایہ، انشورنس اور دیگر اضافی اخراجات بھی ادا کرنا پڑتے ہیں، پاکستان اپنی ضرورت کا تقریباً 70فیصد پیٹرول بیرون ملک سے خریدتا ہے، پاکستان کے پیٹرول نرخ سمجھنے کیلئے خام تیل نہیں بلکہ تیار پیٹرول کی عالمی قیمت دیکھنا ضروری ہے، پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی ملا کر اس وقت 85روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭