مریم نواز: پنجاب پر تنقید برداشت نہیں، عوامی حق کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جاؤں گی

فیصل آباد:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذات پر تنقید برداشت کرلیں گی لیکن اگر پنجاب کی ترقی یا عوام کے حق کے خلاف بات کی گئی تو وہ سخت جواب دیں گی۔

فیصل آباد میں الیکٹرک بسوں کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور یہاں کے رہنما مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے سب سے بڑی طاقت ہے اور وہ پنجاب کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس کے تحت 150 الیکٹرک بسیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں 90 فیصل آباد، 30 جھنگ اور 15، 15 بسیں چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کو فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں ماحول دوست اور جدید سفری سہولتوں کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور حکومت عوامی فلاح کے مزید منصوبے بھی لے کر آئے گی۔

5 تبصرے ”مریم نواز: پنجاب پر تنقید برداشت نہیں، عوامی حق کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جاؤں گی

  1. Hey guys, heard about 66win9 from a buddy, decided to give it a whirl. Not disappointed! Good selection of games and haven’t had any issues yet. Fingers crossed it stays that way! Give 66win9 a shot: 66win9

  2. Alright, let’s talk nova88vn. Honestly, it’s been pretty smooth sailing. I’ve seen better odds elsewhere, but the platform is reliable, and payouts are generally quick. Worth checking out if you’re looking for something solid. Check them out here: nova88vn

اپنا تبصرہ لکھیں