محسن نقوی

محسن نقوی کا وانا میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے وانا اور گردونواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔

سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل کو حملے سے قبل تباہ کیااور کمال مہارت سے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خودکش حملے کا ناپاک منصوبہ وقت سے پہلے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں