کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ میرا نے شادی میں تاخیر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی ہو گئی ہے،
آپ کا کب تک شادی کرنے کا ارادہ ہے؟ جس پر اداکارہ کافی دیر تک خاموش رہیں جس پر صحافی نے اداکارہ کو خاموش دیکھ کر کہا آپ کچھ سوچ رہی ہیں یا پھر اپنے چہرے کے ان تاثرات کے ذریعے مجھے جواب دے رہی ہیں؟۔اداکارہ میرا نے یہ سن کر انتہائی دکھ بھرے انداز میں کہا کہ مجھے بس افسوس ہے،جس پر صحافی نے یہ پوچھا کہ آپ کو کس چیز پر افسوس ہے، نیلم منیر کی شادی ہونے پر یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے پر؟۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنی شادی میں تاخیر ہونے پر افسوس ہے۔،پھر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو ابھی تک اپنے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا؟۔اداکارہ نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا اور یہ کہتے ہوئے چلی گئیں۔
٭٭٭٭٭