اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آئرلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 11 گول کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔
اولمپیئن شہباز سینئر اور اولمپیئن خالد حمید خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔خیال رہے کہ گروپ ڈی میں پاکستان اپنا اگلا میچ 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔