نئی دہلی (نیوز ڈیسک)میٹا پلیٹ فارمز کے سربراہ مارک زکربرگ نے کمپنی کے پلیٹ فارمز پر بچوں کے جنسی استحصال کے مواد اور آپریشنل غلطیوں پر بھارتی حکومت سے معافی مانگی ہے،۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق زکربرگ نے میٹا کے پلیٹ فارمز پر ایسے مواد کی موجودگی نیز ڈیپ فیک مواد اور آپریشنل غلطیوں پر معذرت کی۔ میٹا ایگزیکٹوز اور بھارتی حکومت کے عہدیداروں کے درمیان ایک اجلاس کے دوران معافی مانگی گئی۔میٹا جس کی بڑی سوشل میڈیا ایپس میں فیس بک اور انسٹاگرام شامل ہیں، نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ جولائی میں بھارتی حکومت نے میٹا کو انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کو فروغ دینے والے اشتہارات اور مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے میٹا سے سات دنوں کے اندر وضاحت طلب کی کہ پلیٹ فارم پر ایسے مواد پر مشتمل اشتہارات کی اجازت کیسے دی گئی۔
اس وقت اس کی بچوں کے جنسی استحصال کے مواد پر عدم برداشت کی پالیسی تھی اور وہ سراغ لگانے کا نظام مضبوط بنا رہا تھا، میٹا نے کہاکہ گذشتہ ماہ فیس بک کی جانب سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ایک پوسٹ کو مختصرا محدود کرنے کے بعد بھارت کی انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے میٹا کے سربراہاں کو طلب کیا تھا۔
کمپنی نے کہا کہ پوسٹ کو آپریشنل غلطی کی وجہ سے نادانستہ طور پر بلاک کر دیا گیا تھا۔ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق حیدرآباد پولیس نے میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سری نِواس کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں مبینہ طور پر مودی کو بدتمیزانہ انداز میں دکھایا گیا تھا۔